سکیورٹی خدشات ضلع پشاورمیں اتوار کو ہونے والی ایک روزہ پولیو مہم ملتوی کردی گئی،

ضلع پشاور میں ایک روزہ پولہو مہم 18 جنوری کو ہوگئی  سات لاکھ سے زاہد بچوں کو پولیو کے قطر پلائے جائیں گے

جمعہ 2 جنوری 2015 13:20

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 2جنوری2015ء) ضلع پشاورمیں اتوار کو ہونے والی ایک روزہ پولیو مہم ملتوی کردی گئی ہیں پولیو مہم سانحہ پشاور کے بعد سکیورٹی خدشات اور عید میلاد النبی کے باعث ملتوی کی گئی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اتوار کو پشاور میں ہونے والی ایک روزہ پولیو مہم سانحہ پشاور کے بعد سکیورٹی خدشات اور عید میلاد النبی کے باعث ملتوی کردی گئی ہیں ذرائع کے مطابق شہر کے نواحی علاقوں میں پولیو ورکز کو سکیورٹی خدشات لاحق ہیں۔ ضلع پشاور میں ایک روزہ پولہو مہم 18 جنوری کو ہوگئی۔ جس میں سات لاکھ سے زاہد بچوں کو پولیو کے قطر پلائے جائیں گے۔ 18جنوری کو ہونے والے پولیو مہم کے لیے 4235 ٹیمیں تشکیل دی جائے گی۔ صوبے کے دیگر اضلاع میں 19جنوری کو ایک روزہ مہم چلائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :