پشاورسمیت صوبہ بھر میں سردی کی شدت میں مزیداضافہ ہوگیا

خشک موسم کے باعث بیماریاں پھیلنے لگیں

جمعہ 2 جنوری 2015 15:26

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 2جنوری2015ء) ملک کے دیگرحصوں پشاورسمیت صوبہ بھر میں سردی کی شدت میں مزیداضافہ ہوگیا ہے ،خشک موسم کے باعث بیماریاں بھی پھیلنے لگی ،محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور میں کم سے کم درجہ حرارت 2ڈگری سنٹی گریڈ،استور میں منفی 8، گوپس منفی6، کوئٹہ اور گلگت میں منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ اسلام آباد اور پشاور میں درجہ حرارت 2، لاہور 4 اور کراچی میں 14ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند کی شدت اور دورانیہ مزید کم رہنے کا امکان ہے۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ مالاکنڈ اور گلگت بلتستان میں بادل چھائے رہنے اور چند علاقوں میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں سردی ملک کے دیگرحصوں سے زیادہ ہونے کی وجہ سے لوگوں سردی سے بچنے کیلئے لکڑی جلانے کوترجیح دے رہے ہیں اوراس کی اپنے آپ کوگرم رکھنے کی کوشش کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :