پولیو کے خاتمے کیلئے کرکٹ ٹیم کا ایک ایک کھلاڑی اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا،فواد عالم ،اسد شفیق

اس ملک اور یہاں کے بچوں کو معذوری سے بچانے کیلئے آج ہم میدان عمل میں آچکے ہیں ،انور علی اور سرفراز احمد کی ڈی سی سینٹرل سے گفتگو

جمعہ 2 جنوری 2015 18:03

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 2جنوری 2015ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں فواد عالم، اسد شفیق، انور علی اور سرفراز احمد نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ پاکستان سے پولیو کے خاتمے اور اسے پولیو فری زون بنانے میں کرکٹ ٹیم کا ایک ایک کھلاڑی اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا۔ ڈپٹی کمشنر سینٹرل ڈاکٹر سیف الرحمان کے مشکور ہیں کہ انہوں نے آج کراچی کے ضلع وسطی میں ہمیں پولیو مہم کا حصہ بننے کا موقع دیا اور اسی ماہ کی 19 سے 21 جنوری تک چلائی جانے والی پولیو مہم کے لئے دعوت دی ہے۔

ان خیالات کا اظہار ان کرکٹرز نے گذشتہ روز ڈی سی سینٹرل ڈاکٹر سیف الرحمان سے ملاقات اور بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر سومار میمن، محکمہ اطلاعات کے الیکٹرونکس میڈیا سیل کے ڈائریکٹر پرویز حسنین اور دیگر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

(جاری ہے)

قبل ازیں ان معروف پاکستانی کرکٹرز نے ضلع وسطی میں آئے ہوئے بچوں کو اپنے ہاتھوں سے پولیو کے قطرے پلائے اور اس پر مسرت کا اظہار کیا۔

بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اشد شفیق، فواد عالم اور دیگر کرکٹرز نے کہا کہ پاکستان میں پولیو کے کیسز کی تعداد میں 2014 میں اضافہ تشویش ناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک اور یہاں کے بچوں کو معذوری سے بچانے کے لئے آج ہم میدان عمل میں آچکیں ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ دیگر شعبہء ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے بھی اس ملک کے مستقبل کے معماروں کو معذوری سے بچانے اور اس ملک کو پولیو فری زون بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ڈی سی سینٹرل ڈاکٹر سیف الرحمان کے انتہاہی مشکور ہیں کہ انہوں نے ہمیں پولیو مہم میں حصہ بننے میں ہماری مدد کی اور آج ہمیں اس بات پر مسرت ہے کہ ہم نے درجنوں بچوں کو یہاں اپنے ہاتھوں سے پولیو کے قطرے پلائیں ہیں۔ ان کرکٹرز کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے لئے سندھ حکومت کی جانب سے اقدامات قابل ستائش ہیں۔ اس موقع پر ڈی سی سینٹرل ڈاکٹر سیف الرحمان نے تمام کرکٹرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ضلع وسطی میں 19 سے 21 جنوری 2015 تک پولیو کے قطرے پلانے کی مہم شروع کیا جائے گی اور اس مہم میں ہمارے یہ پاکستانی ہیروز بھی ہمارے شانہ بشانہ ہوں گے۔ جبکہ دیگر شعبہء ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے بھی ہمارے ساتھ ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :