خیبر ایجنسی میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آ گیا، گزشتہ برس پولیو کیسز کی تعداد 297 ہوگئی ،

لاہور کو ضلعی انتظامیہ نے مکمل پولیو فری قرار دے دیا

ہفتہ 3 جنوری 2015 15:28

لاہور/ خیبرایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 3جنوری2015ء) خیبر ایجنسی میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آ گیا، گزشتہ برس پولیو کیسز کی تعداد 297 ہوگئی جبکہ لاہور کو پولیو فری قرار دے دیا گیا۔ وزارت صحت کے ذرائع نے بتایا کہ15دسمبر کو خیبر ایجنسی کے ایک بچے کے نمونے حاصل کیے گئے ، لیبارٹری رپورٹس میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو گئی نیا پولیو کیس سامنے آنے کے بعد گزشتہ سال پولیو کیسز کی تعداد 297ہو گئی ہے ، 1998میں پولیو کے تین سو کیسز سامنے آئے تھے۔

(جاری ہے)

دریں اثناء لاہور کو ضلعی انتظامیہ نے مکمل پولیو فری قرار دے دیا ہے ، ضلعی انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق آؤٹ فال روڈ سے 12 دسمبر کو لیے جانے والے تمام سمپل منفی آئے اور انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لاہور پولیو فری ہونے کے باوجود اگر کہیں شبہ پایا گیا تو مستقبل کے خدشات کے سدباب کیلئے مہمات کا سلسلہ جاری رکھیں گے ۔ ذرائع کے مطابق لاہور کی تمام یونین کونسل سے تین ماہ میں نمونے اکھٹے کر کے چیک کروائے گئے جو مکمل طور پر منفی آئے۔

متعلقہ عنوان :