ایبولا کی وباء 2015 میں ختم ہو جائے گی اقوام متحدہ

لائبیریا، سیئرالیون اور گنی میں ایبولا وائرس سے متاثر کی تعداد 20000 سے تجاوز کر گئی عالمی ادارہ صحت

ہفتہ 3 جنوری 2015 15:44

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 3جنوری2015ء) اقوام متحدہ کے ایبولا مشن کے سبکدوش ہونے والے سربراہ نے کہا ہے کہ ایبولا کی وبا 2015 میں ختم ہو جائے گی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق انتھونی بینبر نے کہا کہ رواں سال کے آخر تک ایبولا کے کیسسز کی کی تعداد صفر ہو جائے گی مگر انہوں نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ اس مہلک مرض کو قابو میں لانے کے لیے بہت محنت کر نی پڑیگی۔

(جاری ہے)

وائرس سے اب تک تقریباً آٹھ ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور سیئرالیون، لائبیریا اور گنی سب سے ذیادہ متاثر ہونے والے ممالک ہیں۔انتھونی بینبر نے اس بات کا اعتراف کیا کہ ان کا مشن 100 فیصد محفوظ تدفین اور 70 فیصد متاثرہ افراد کے علاج کے ہدف کو حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔ انہوں نے ایبولا کے خلاف بین الاقوامی کوششوں کی تعریف کی اس بات پر اصرار کیا کہ ایبولا کے بحران سے نمٹنے کے لیے عالمی برادری کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات انتہائی کامیاب رہے ہیں۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق لائبیریا، سیئرالیون اور گنی میں ایبولا وائرس سے متاثر کی تعداد 20000 سے تجاوز کر گئی ہے اور سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک گنی ہے۔

متعلقہ عنوان :