سجاول،شوگر ملز انتظامیہ کیخلاف کاشتکاروں اور بے روزگاروں کا احتجاج کا اعلان،

ملز انتظامیہ نے کاشتکاروں کے کروڑوں روپے واجبات روک گئے ،متاثرین

ہفتہ 3 جنوری 2015 16:08

سجاول(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 3جنوری2015ء) سجاول کے قریب واقع دیوان شوگر ملز انتظامیہ کے خلاف کاشتکاروں کے علاوہ مقامی بے روزگاروں نے بھی احتجاج کا اعلان کیاہے ، عزیز، عرفان، عرس ، عبداللہ ، محمد خان اور دیگرنے میڈیاکو بتایاکہ دیوان ملز کی انتظامیہ نے ملز کے مقامی سیزنل اسٹاف کو رکھنے کے بجائے نئے غیرمقامی افراد کوبھرتی کرلیاہے ،جبکہ باقی ماندہ مقامی اسٹاف کے خلاف بھی سخت رویہ رکھتے ہوئے انہیں بھگانے میں مصروف ہے، ان کا کہنا ہے ضلع سجاول میں ملزنے تاحال سیس کی رقم بھی ادا نہیں کی اور نہ ہی مقامی طور پر کوئی بھی فلاحی کام کرایاہے جبکہ ملز کے قریب کے علاقوں میں نجی سیکورٹی کی مدد سے حراس پھیلارہے ہیں ،اور مقامی کاشتکاروں کو حراساں کرکے گنا فروخت کرنے کی مذموم کوشش کررہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کے کروڑوں روپے واجبات بھی روک کرانہیں کنگال کرنے کی پالیسی اختیارکی ہوئی ہے ،جس کے خلاف ملز کے آگے احتجاج کیاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :