خشک سردی و بارش نہ ہونے سے پشاور میں بیماریوں کی وباء

ہفتہ 3 جنوری 2015 16:23

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 3جنوری2015ء) خشک سردی اور بارش نہ ہونے کے باعث صوبائی دارلحکومت پشاور میں نزلہ ، زکام اور بخار کی وباء پھیل گئی ہے بڑھتی ہوئی سردی نے شہریوں کو شدید بیماریوں میں مبتلاء کر دیاہے ۔ سردی ، نزلہ ، فلو اور کھانسی کے مریضوں کے تعداد میں اضافہ ہورہاہے ۔ جس کے باعث دفاتروں میں حاضری کم ہونے لگی ہیں ۔

(جاری ہے)

صوبائی دارلحکومت پشاور میں رواں سیزن میں بارش کا سلسلہ روکا ہوا ہے جس کے باعث ہواء میں خشکی کا عنصر بڑھ گیا ہے جس سے براہ راست شہری متاثر ہورہے ہیں ۔ شہر کے مختلف سرکاری ، غیر سرکاری ہسپتالوں ، ڈاکٹروں کے پرائیویٹ کلینکس میں نزلہ ، زکام ، فلو ، بخار اور کھانسی کے مریضوں کے لائنیں لگ گئی ہیں ۔ جبکہ چھوٹے درجنوں بچے بھی بیمار پڑے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :