صحت کے شعبہ میں خدمت سے ثواب ملتاہے،یہ ایک جہادہے،وقارعلی خان

متاثرین شمالی وزیرستان گھربارچھوڑکردیگراضلاع کی طرح ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی لٹے پٹے آئے، وسائل کم ،مسائل زیادہ ہیں، ڈپٹی کمشنر ہزارہ

ہفتہ 3 جنوری 2015 17:15

ڈیر ہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 3جنوری2015ء) ڈپٹی کمشنرڈیرہ وقارعلی خان نے کہاہے کہ صحت کے شعبہ میں خدمت سے ثواب ملتاہے،یہ ایک جہادہے۔متاثرین شمالی وزیرستان گھربارچھوڑکردیگراضلاع کی طرح ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی لٹے پٹے آئے یہاں ان کی ویکسی نیشن کی گئی،وسائل کم اورمسائل زیادہ ہیں۔ تبدیل ہونے کے باوجودڈیرہ اسماعیل خان کے باسیوں کی خوبصورت یادوں کوساتھ لیکرجارہاہوں۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ میں پی ٹی آئی کے مرکزی جنرل سیکرٹری جہانگیرخان ترین کی جانب سے ڈیرہ اسماعیل خان اورمتاثرین شمالی وزیرستان کے مریضوں کے لئے بھجوائے گئے تین سوکمبلوں کی تقسیم کے موقع پرمہمان خصوصی کی حیثیت میں کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرڈیرہ سلیمان لودھی اورمیڈیکل سپرنٹنڈنٹ ہسپتال ڈاکٹرکریم شاہ‘پی ٹی آئی شعبہ صحت کے انچارج مختیاربیٹنی‘ڈاکٹرعبداللہ ظفری‘ڈاکٹرفتح اللہ بادشاہ‘سینئرصحافی محمدریحان‘محمدامجدکریم کے علاوہ پیرامیڈیکل سٹاف‘ڈاکٹرزاورنرسزکی بڑی تعدادموجودتھی۔

(جاری ہے)

اس موقع پرڈپٹی کمشنرڈیرہ وقارعلی خان نے کمبل ایم ایس ڈی ایچ کیوہسپتال ڈیرہ کے حوالے کئے۔ڈپٹی کمشنرڈیرہ وقارعلی خان نے کہاکہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرٹیچنگ ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹرکریم شاہ نے یقینی طورپرہسپتال کے نظام کو بہتر کیا ہے جس کیلئے وہ مبارکبادکے مستحق ہیں۔اس موقع پرایم ایس ڈاکٹرکریم شاہ نے ڈپٹی کمشنرڈیرہ وقارعلی خان کی علاقہ کیلئے خدمات کوخراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :