ڈی سی او قصور عدنان ارشد اولکھ کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ شوگر کین کمیٹی کا اجلاس ،

تمام شوگر ملز ذمہ داران کاشتکاروں کو گنے کی ادائیگی بروقت یقینی بنائیں اور غیر قانونی کنڈے نہ لگائے جائیں ‘عدنان ارشد اولکھ

ہفتہ 3 جنوری 2015 19:53

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 3جنوری2015ء)ڈی سی او قصور عدنان ارشد اولکھ کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ شوگر کین کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز ڈ ی سی او کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈی او سی چوہدری محمد رفیق ، اسسٹنٹ کمشنر قصور وردہ مشہود شورش ، اے سی چونیاں شیخ محمد سلیم خالد، اے سی پتوکی محمد نواز گوندل ، اے سی کوٹ رادھا کشن سرمد تیمور، ڈسٹرکٹ آفیسر لیبر قصور حبیب اللہ نیازی ،ڈپٹی ڈائریکٹر لیبر رانا اشتیاق احمد ، انسپکٹر پولیس مظفر اکرام ، جنرل منیجر برادرز شوگر مل چونیاں سید رضا علی ، جنرل منیجر مکہ شوگر مل محمد شاہد ، ڈائریکٹر پتوکی شوگر مل سجاد اکرام ، کاشتکاروں اور دیگر نے شرکت کی ۔

اجلاس میں کسانوں کو گنے کی فوراً ادائیگی اور کٹوتی بارے تفصیلاً جائزہ لیا گیا اور ڈی سی او قصور عدنان ارشد اولکھ نے تمام شوگر ملز ذمہ داران کو ہدایت کی کہ کاشتکاروں کو گنے کی ادائیگی بروقت کی جائے اور غیر قانونی کنڈے نہ لگائے جائیں ۔

(جاری ہے)

ڈی سی او نے ڈی او لیبر کو ہدایت کی کہ وہ متعلقہ تحصیل کے اسسٹنٹ کمشنر کو آگاہ کریں تمام کنڈے روزانہ کی بنیادوں پر چیک کریں اور رپورٹ دیں ۔

ڈی سی او نے مزید شوگر ملز ذمہ داران کو ہدایت کی کہ وہ گنے کے کاشتکاروں کی ادائیگی بروقت یقینی بنائیں اور کسی قسم کی کٹوتی نہ کی جائے ۔ اجلاس میں تمام شوگر ملز ذمہ داران نے اپنی اب تک کی گنے کے کاشتکاروں کو کی جانیوالی ادائیگی کی رپورٹ پیش کی جس کے مطابق برادرز شوگر مل چونیاں نے 50فیصد ، شوگر مل پتوکی نے 65فیصد اور مکہ شوگر مل نے 63فیصد ادائیگی کر دی ہے اور کاشتکاروں کوگنے کی بروقت ادائیگی کے سلسلے میں اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے ۔