سمبڑیال،طبی موت یا پرسرار طور پر قتل ، کھیتوں سے پٹواری کی نعش برآمد

ہفتہ 3 جنوری 2015 21:06

سمبڑیال(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 3جنوری2015ء) طبی موت یا پرسرار طور پر قتل ، تھانہ سمبڑیال کے علاقہ ساہووالہ میں قریب کھیتوں سے پٹواری کی نعش برآمد ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق موضع ساہووالہ میں قریبی کھیتوں سے رہائشی تقریباً45 سالہ بابر صدیق ولد محمد صدیق جو کہ سیالکوٹ میں بطور پٹواری تعینات تھا کی نعش برآمد ہوئی ہے تا ہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ پٹواری کو پر سرار طورپر قتل کیا گیا ہے یا اس کی طبی موت واقع ہوئی ہے ،تھانہ سمبڑیال پولیس متوفی کی نعش تحویل میں لے کر مصروف تفتیش ہے ۔

متعلقہ عنوان :