سیکورٹی خدشات کے باعث سال کی پہلی انسداد پولیو مہم معطل،

وفاقی حکومت نے صوبوں کو خصوصی مراسلہ جاری کر دیا

ہفتہ 3 جنوری 2015 21:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 3جنوری2015ء) سیکورٹی خدشات کے باعث سال کی پہلی انسداد پولیو مہم معطل۔ وفاقی حکومت نے صوبوں کو خصوصی مراسلہ جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق اعلیٰ سطحی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم پولیو سیل کی فوکل پرسن عائشہ رضا فاروق کی جانب سے صوبائی حکومتوں کو مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس میں وفاق اور صوبوں میں سال کی پہلی انسداد پولیو مہم معطل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ انسداد پولیو مہم پانچ سے سات جنوری کو ہونا تھی جسے سیکورٹی خدشات کے باعث معطل کر دیا گیا ہے۔ صوبوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ پولیو ٹیموں کی فول پروف سیکورٹی یقینی بنائی جائے۔ انسداد پولیو مہم کیلئے نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :