مریدکے، محکمہ صحت پنجاب کی ٹیم کے مختلف دیہات میں چھاپے، مزید 9عطائیوں کے کلینک سیل

ہفتہ 3 جنوری 2015 22:20

مریدکے (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 3جنوری2015ء ) وزیر اعلیٰ پنجاب محکمہ صحت کی ٹیم کے پانچویں روز بھی مریدکے اور مختلف دیہات میں چھاپے مزید نو عطائیوں کے کلینک سیل ، محکمہ صحت کی ٹیم کو عطائیوں کی دھمکیاں ڈرگ انسپکٹر کی میڈیکل سٹور مالکان سے میٹنگ پریکٹس کرنے والے میڈیکل سٹور مالکان کو قبلہ درست کرنے کا حکم ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق ڈرگ انسپکٹر کرن سحر اور ڈرگ انسپکٹر شیر زمان کی قیادت میں محکمہ صحت کی ٹیم نے پانچویں روز بھی مریدکے اور مختلف دیہات میں عطائیوں کے خلاف چھاپوں کا سلسلہ جاری رکھا گزشتہ روز نو عطائیوں کے کلینک سیل کر دےئے گئے جبکہ کئی عطائیوں نے محکمہ صحت کی ٹیم کو یرغمال بنانے کی کوشش کی اور سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکیاں بھی دیں دریں اثناء ڈرگ انسپکٹر کرن سحر نے مریدکے کے میڈیکل سٹوروں کے مالکان کے ساتھ ایک میٹنگ کی جس میں میڈیکل سٹور مالکان کو تنبیہ کی گئی کہ وہ پریکٹس نہ کریں جس نے پریکٹس کی اس کے خلاف بھی قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی اس موقع پر مرکزی کیمسٹ ایسوسی ایشن کے چےئرمین میاں شفیق عاصم اور صدر چوہدری محمد اشرف کمبوہ نے ڈرگ انسپکٹر کو مکمل تعاون کرنے کی یقین دہانی کروائی ۔

متعلقہ عنوان :