نام نہاد قیادت صرف اجلاسوں میں بھٹو ‘ بی بی شہید کانام اور نظریات کی بات کرتی ہے ،حقیقت میں کوسوں دور ہے ‘ سردار حر بخاری،

غیر معمولی حالات میں غیر معمولی فیصلے ملک کی ضرورت ہیں ،آئین کے بنیادی ڈھانچے اور بنیادی انسانی کی خلاف ورزی نہیں ہونی چاہیے

ہفتہ 3 جنوری 2015 22:31

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 3جنوری2015ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سردارحر بخاری نے کہا ہے کہ صرف اجلاسوں میں بھٹو شہید اور بی بی شہید کانام اور انکے نظریات کی باتیں کی جاتی ہیں نام نہاد قیادت حقیقت میں انکے نظریات اور افکار کی پیروی کرنے کیلئے تیار نہیں ،غیر معمولی حالات میں غیر معمولی فیصلے ملک کی ضرورت ہیں لیکن آئین کے بنیادی ڈھانچے اور بنیادی انسانی کی خلاف ورزی نہیں ہونی چاہیے ۔

گزشتہ روز مرکزی دفتر میں ملاقات کیلئے آنے والے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے سردار حر بخاری نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو نے ملک کے غریب طبقے کی نمائندگی کی جبکہ آج نام نہاد قیادت نے خود کو اس نظریے سے دور کرلیا ہے ۔ حیرت ہے کہ اجلاسوں میں تو بھٹو شہید اور بی بی شہید کانام اور انکے نظریات کی پیروی کے دعوے کئے جاتے ہیں لیکن حقیقت میں اس سے کوسوں دور ی اختیار کر رکھی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ناہید خان اور ڈاکٹر صفدر عباسی کی رہنمائی میں نظریاتی کارکن اپنی قیادت کے نظریات کو زندہ رکھنے کے لئے اپنی جانوں کی قربانی دینے سے بھی دریغ نہیں کریں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے موجودہ حالات غیر معمولی فیصلوں کا تقاضہ کرتے ہیں ، قومی قیادت کا ملکی معاملات پر ایک پلیٹ فارم پر آنا خوش آئند ہے لیکن یہ عارضی نہیں بلکہ مستقل ہونا چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :