وزیراعلیٰ کی ہدایت پر 500 بستروں کے طیب اردگان ہسپتال کی تعمیر کے معاہدے پر دستخط،
معاہدے کے تحت حکومت پنجاب ہسپتال کے لئے زمین اور ابتدائی طور پر 300 ملین روپے فراہم کرے گی ، سٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال سے جنوبی پنجاب سمیت پورے پاکستان کے مریضوں کو مفت طبی سہولتیں فراہم کی جائیں گی
ہفتہ 3 جنوری 2015 22:33
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 3جنوری2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی ہدایت پر طیب اردگان ہسپتال مظفر گڑھ کو500 بستروں پر مشتمل بین الاقوامی معیار کا سٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال بنانے کے لئے محکمہ صحت پنجاب ‘ طیب اردگان ہسپتال ٹرسٹ اور ضلعی حکومت مظفر گڑھ کے مابین معاہدے پر دستخط ہو گئے۔ معاہدے کے مطابق حکومت پنجاب اس ہسپتال کے لئے زمین اور ابتدائی طور پر 300 ملین روپے فراہم کرے گی اور ہسپتال کے ساتھ میڈیکل کالج بھی تعمیر کیا جائے گا۔
بعد ازاں اس منصوبے کے لئے مرحلہ وار 2ارب روپے فراہم کئے جائیں گے۔طیب اردگان ہسپتال کی تعمیر کے معاہدے کی تقریب ایوان وزیراعلیٰ میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر ترجمان پنجاب حکومت سید زعیم حسین قادری‘چیئرمین طیب اردگان ہسپتال ٹرسٹ میاں ایم احسن‘ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو ندیم اشرف‘ چیئرمین پی اینڈ ڈی عرفان الٰہی‘ سیکرٹری صحت جواد رفیق ملک‘ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ خالد مسعود‘ سیکرٹری فنانس‘ ایڈوائزر ٹو ٹرسٹ ڈاکٹر نعمان اے ابن رسا بھی موجود تھے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
فرانس میں تیرہ سال سے کم عمر بچوں کے رات کےاوقات میں باہر نکلنے پر کرفیو عائد
-
عدت میں نکاح کیس، بانی پی ٹی آئی و بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر سماعت 30 اپریل تک ملتوی
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے انٹرنیشنل اسلامی یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر هذال بن حمود العتيبي اور ریکٹر ڈاکٹر ثمینہ ملک کی ملاقات
-
ہم ایک ایسا معاشرہ بنائیں گے جس کا خواب قائد نے دیکھا تھا، وزیراعظم شہباز شریف
-
جو نام بانی پی ٹی آئی دیں گے وہی چیئرمین پی اے سی ہو گا، عمرایوب
-
پارٹی کے اندرونی معاملات پر پارٹی میں ہی بحث کرنی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کا شیرافضل مروت کو انتباہ
-
9 مئی کو پی ٹی آئی نے پرامن احتجاج کیا، پارٹی نے کسی کو پرتشدد ہونے کا نہیں کہا
-
یرغمال تفریح گاہیں
-
رشوت خوری کا الزام، روس کے نائب وزیر دفاع گرفتار
-
وزیراعظم شہا ز شریف کی مزار قائد پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
-
تحریک انصاف کی پانچ فرنچائز ہیں ہر کسی کا اپنا مؤقف ہے
-
ایران کے صدرڈاکٹرابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.