رشتہ دار خاتون کے گردے خراب ہونے پر اسے اپناگردہ بطور عطیہ ،

دینے والاشخص پولیس کی جانب سے ہراساں کئے جانے پر سیشن عدالت پہنچ گیا

ہفتہ 3 جنوری 2015 22:50

رشتہ دار خاتون کے گردے خراب ہونے پر اسے اپناگردہ بطور عطیہ ،

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 3جنوری2015ء) رشتہ دار خاتون کے گردے خراب ہونے پر اسے اپناگردہ بطور عطیہ دینے والاشخص پولیس کی جانب سے ہراساں کئے جانے پر سیشن عدالت پہنچ گیا۔ایڈیشنل سیشن جج ا رشد حسین نے درخواست گزار کو بلاوجہ ہراساں نہ کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

عدالت میں درخواست گزار رائیونڈ سٹی کے رہائشی اے ڈی نے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ سائل کی رشتہ دار نذیر بیگم کے گردے خراب ہوگئے ہیں تاہم وہ اپنا ایک گردہ اسے عطیہ کرنا چاہتا ہے لیکن اس پر تھانہ رائیونڈسٹی پولیس اسے گردہ دینے پر ہراساں کررہی ہی ،عدالت سے استدعا ہے کہ قانون کے مطابق کارروائی کا حکم دیا جائے جس پرعدالت متعلقہ ایس ایچ او کو درخواست گزار کو بلاوجہ ہراساں نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے دائر درخواست نمٹا دی ہے

متعلقہ عنوان :