سات بار کے فارمولا ون عالمی چیمپئن مائیکل شومارکر موت کو ہرا کر نئے سال صحتیابی کی جانب گامزن ،

شوماکر کو اسکئینگ کے دوران سر پر شدید چوٹیں آئیں تھیں حالت بہتر ہورہی ہے منیجر کی گفتگو

پیر 5 جنوری 2015 11:38

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 5جولائی 2015ء)سات بار کے فارمولا ون عالمی چیمپئن مائیکل شومارکر موت کو ہرا کر نئے سال صحتیابی کی جانب گامزن ہیں میڈیا رپورٹ کے مطابق ریسنگ ٹریک پر اپنے جوہر دکھانے والے سات بار کے فارمولا ون عالمی چیمپئن مائیکل شومارکر موت کو مات دے کر نئے سال صحتیابی کی طرف گامزن ہیں۔ 29 دسمبر 2013 میں فرانس میں اسکیئنگ کے دوران شدید زخمی ہونے والے جرمن ڈرائیور شوماکر اور ان کے خاندان نے مداحوں کا شکریہ ادا کیا جو ہر اچھے برے وقت میں ان کے ساتھ رہے۔

(جاری ہے)

فارمولا ون کار ریسنگ کی تاریخ کے کامیاب ترین ڈرائیور مائیکل شوماکر کے منیجرکا کہنا ہے کہ ان کی حالت بہتر ہو رہی ہے۔ شوماکر کو اسکئینگ کے دوران سر پر شدید چوٹیں آئیں تھیں جس کے باعث وہ طویل عرصے تک کومہ کی حالت میں رہے تھے۔ جرمن ڈرائیور نے 1991 میں فارمولا ون ریسنگ میں ڈیبیو کیا اور شاندار ڈرائیونگ سے جلد ہی اپنے آپ کو منوالیا۔سات بار کے فارمولا ون کار ریسنگ چیمپئن شومارکر کو 2000 سے پانچ سال لگاتار ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل رہا۔ اس کے علاوہ جرمن ڈرائیور 19سالہ کیرئیر میں اکیانوے کار ریس مقابلوں کے فاتح رہے۔