نیروبی میں کثیر منزلہ عمارت اچانک منہدم ہو جانے سے درجنوں افراد ملبے تلے دب گئے

پیر 5 جنوری 2015 12:47

نیروبی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05 جنوری 2015ء)کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں کثیر منزلہ عمارت اچانک منہدم ہو جانے سے درجنوں افراد ملبے تلے دب گئے میڈیا رپورٹ کے مطابق نیروبی کے مضافاتی علاقے ہاروما میں 6 منزلہ رہائشی عمارت کے ملبے تلے دب گئے جس کے بعد دو افراد کو زندہ نکال لیا گیا ‘ پولیس اور امدادی اداروں کے اہلکار ملبے تلے دبے افراد کی تلاش میں مصروف رہے۔