قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو پسے ہوئے طبقات کیلئے امید کی کرن تھے‘لیاقت بشیرفاروقی

پیر 5 جنوری 2015 13:07

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05 جنوری 2015ء) قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو پسے ہوئے طبقات کیلئے امید کی کرن تھے۔ متفقہ آئین اور کشمیر کی آزادی کیلئے ایک ہزار سال تک جنگ لڑنے کا عزم دیا۔ موجودہ دور میں تمام سیاسی جماعتوں کا محور و مرکز بھٹو ازم ہی کے گرد گھومتا ہے۔ پاکستان اور انسانیت کو مسائل کی دلدل سے نجات حاصل کرنے کیلئے بھٹو ازم کو بنیاد بنا کر کام کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار مرکزی سیکرٹری جنرل پیپلز ٹریڈرزونگ آزادکشمیر لیاقت بشیر فاروقی نے گزشتہ روز قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے یوم ولادت پر کیک کاٹنے کی تقریب کے بعد کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھٹو شہید نے غریب کو زبان دے کر اپنے حقوق کی حفاظت کا طریقہ سکھایا اور آج ہر غریب آواز بھٹو بن چکا ہے۔ آزادکشمیر کے طول و عرض میں پیپلزپارٹی کا جھنڈا آب و تاب سے لہر ا رہا ہے۔ تعمیروترقی کا انقلاب برپا دیکھ کر ہر زبان خود جیسے بھٹو کے نعرے لگاتی نظر آرہی ہے۔

متعلقہ عنوان :