فارمولاون عالمی چیمپئن مائیکل شومارکر صحتیابی کی جانب گامزن

پیر 5 جنوری 2015 13:33

برلن ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05 جنوری 2015ء )سات بار کے فارمولا ون عالمی چیمپئن مائیکل شومارکر موت کو ہرا کر نئے سال صحتیابی کی جانب گامزن ہیں۔ریسنگ ٹریک پر اپنے جوہر دکھانے والے سات بار کے فارمولا ون عالمی چیمپئن مائیکل شومارکر موت کو مات دے کر نئے سال صحتیابی کی طرف گامزن ہیں۔ انتیس دسمبر دو ہزار تیرہ میں فرانس میں اسکیئنگ کے دوران شدید زخمی ہونے والے جرمن ڈرائیور شوماکر اور ان کے خاندان نے مداحوں کا شکریہ ادا کیا جو ہر اچھے برے وقت میں ان کے ساتھ رہے۔

(جاری ہے)

فارمولا ون کار ریسنگ کی تاریخ کے کامیاب ترین ڈرائیور مائیکل شوماکر کے منیجرکا کہنا ہے کہ ان کی حالت بہتر ہو رہی ہے۔ شوماکر کو اسکئینگ کے دوران سر پر شدید چوٹیں آئیں تھیں جس کے باعث وہ طویل عرصے تک کومہ کی حالت میں رہے تھے۔ جرمن ڈرائیور نے انیس سو اکیانوے میں فارمولا ون ریسنگ میں ڈیبیو کیا اور شاندار ڈرائیونگ سے جلد ہی اپنے آپ کو منوالیا۔سات بار کے فارمولا ون کار ریسنگ چیمپئن شومارکر کو سنہ دو ہزار سے پانچ سال لگاتار ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل رہا۔ اس کے علاوہ جرمن ڈرائیور انیس سالہ کیرئیر میں اکیانوے کار ریس مقابلوں کے فاتح رہے۔