جمعیت ملک کے غریب، مظلوم، متوسط طبقے کی واحد قومی جماعت ہے، پلیٹ فارم پر کسی بھی تفریق کی اہمیت نہیں، امیر حافظ صدیق سمالانی

پیر 5 جنوری 2015 17:41

مچھ ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05 جنوری 2015ء) جمعیت علماء اسلام مچھ کا ایک ہنگامی اجلاس زیر صدارت تحصیل امیر حافظ صدیق سمالانی منعقد ہوا اجلاس کی آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جسکی عظیم سعادت حافظ شریف اللہ راہیجہ نے حاصل کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تحصیل امیر حافظ صدیق سمالانی نے کہا کہ جمعیت ملک کے غریب مظلوم اور متوسط طبقے کی واحد قومی جماعت ہے اس جماعت کے پلیٹ فارم پر کسی بھی تفریق کو کوئی اہمیت نہیں دی جاتی ہے بلکہ انسانیت کی خدمات کو اہمیت دیا جاتا ہے اور انسانیت کی خدمات کو ہم نصب العین عبادت سمجھتے ہیں انھوں نے اجلاس بلانے کے اغراض و مقاصد کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ دس جنوری 2015کو ضلعی سطح پر ڈھاڈر میں تربیتی کنوکشن منعقد ہورہا ہیں جس میں صوبائی قائدین خصوصی شرکت کررہے ہیں کنوکشن میں شرکت کیلئے تحصیل سطح پر انتظامات کیے جارہے ہیں تربیتی کنوکشن کو کامیاب بنانے کے حوالے سے کارکنان نھر پور محنت کرے اور جماعتی پیغام کو گھر گھر پہنچائیں اجلاس میں جے یو آئی کچھی کے نائب امیر مولانا انور سمالانی سابقہ ضلعی نائب امیر و نومنتخب کونسلر مولانا عبدالصمد شاہوانی تحصیل جنرل سیکرٹری مولانا حسن شاہ حاجی نیک محمد سمالانی محمد نعیم سمالانی فضل الرحمان مینگل صادق راہیجہ عبدالواحد راہیجہ خلیل احمد راہیجہ عبداللہ سمالانی ضیاء الرحمان سمالانی ودیگر نے بھی خطاب کیا ۔

متعلقہ عنوان :