کوئٹہ ،7روزہ پولیو مہم شروع ، 4لاکھ سے زائد بچو ں کو پولیو کے قطر ے پلائے جائیں گے

پیر 5 جنوری 2015 17:51

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05 جنوری 2015ء) کوئٹہ میں 7روزہ پولیو مہم شروع ہو ئی۔ 4لاکھ سے زائد بچو ں کو پولیو کے قطر ے پلائے جائیں گے ،اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہے کوئٹہ میں آج سے 7 روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہو گئی جس میں 4لاکھ سے زائد بچو ں کو پولیو سے بچاکے قطر ے پلائے جائیں گے مہم میں 985پولیو ورکرز،64ٹرانزٹ پوائنٹ اور 95فیکس پوائنٹ بنائے گئے ہے ، جبکہ کوئٹہ کو 2فیزز میں تقسیم کیا گیا ہے پہلے فیز میں کوئٹہ کی 17یونین کونسل میں پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پو لیوقطرے پلائے جائیں گے اس موقع پر پولیو ورکرز اور رضا کاروں کے لئے سیکورٹی کے سخت انتظا مات اٹھائے گئے ہے۔

(جاری ہے)

سال2014میں بلوچستان بھر میں 22پو لیو کے کیس رپورٹ ہو ئے ہے جبکہ رواں سال کا پہلا کیس ضلع چاغی میں پورٹ ہو ا ہے ۔