ملتان ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی گاڑی قلابازیاں کھاتے ہوئے الٹ گئی ، دو افراد جاں بحق

پیر 5 جنوری 2015 20:19

ملتان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05 جنوری 2015ء) ملتان کی تحصیل جلالپور پیروالہ کے قریب پولیومہم کی نگرانی سے واپس آنے والے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی گاڑی قلابازیاں کھاتے ہوئے الٹ گئی جس سے دوافراد جاں بحق اورپولیو مہم ڈسٹرکٹ ملتان کے انچارج شاہد مگسی زخمی ہوگئے پولیس کے مطابق پولیو مہم کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر شاہد مگسی ڈرائیور نذرکریم اور سینٹری پٹرول اہلکار کلیم کے ہمراہ جلالپور سے ملتان آ رہے تھے۔

(جاری ہے)

جلالپور شہر سے نکلتے ہی ان کی گاڑی قلابازیاں کھاتے ہوئے سڑک پر الٹ گئی جس سے گاڑی میں سوار نذرکریم ڈرائیور اور سینٹری پٹرول اہلکار کلیم موقع پر ہی دم توڑ گئے  شاہد مگسی شدید زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیاگیا۔پولیس تھانہ جلالپورپیروالہ نے کارروائی شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :