پولی کلینک ہسپتال میں ایک ہزار سے زائد مریضوں میں ہیپاٹائٹس بی اور سی کی تشخیص ،

لوگوں کو اپنا علاج کرتے ہوئے احتیاط کرنا چاہیے، ڈاکٹر شریف استوری

پیر 5 جنوری 2015 22:39

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05 جنوری 2015ء ) وفاقی دارالحکومت کے پولی کلینک ہسپتال میں 20027 سے زائد لوگوں کے ہیپاٹائٹس بی اور سی کے ٹیسٹ (سکریننگ ) کئے گئے جن میں سے ایک ہزار سے زائد مریضوں میں یہ خطرناک جراثیم پائے گئے ۔ بلڈ بنک میں 25373 سے زیادہ لوگوں کے بلڈ گروپ کئے گئے اور واضح ہوا کہ ان میں سے اکثر کا بلڈ گروپ بی پازیٹو پایا گیا ۔

(جاری ہے)

یہ ایک انتہائی اہم انکشاف ہے اور اس پر خصوصی ریسرچ ہونا چاہیے ۔ ای ڈی ہسپتال ڈاکٹر شریف استوری نے بتایا کہ لوگوں کو اپنا علاج کرتے ہوئے احتیاط کرنا چاہیے اور ہیپاٹائٹس سے بچنے کیلئے خصوصی احتیاط بالخصوص مریض کے لئے صاف خون سرنج کا صاف استعمال ، ڈینٹل سرجری کے صاف اوزر اور منشیات کے استعمال سے توبہ کرنا چاہیے ورنہ آئندہ دس سالوں میں پاکستانی معاشرہ ، بیمار اور لا غر معاشرہ بن جائے گا ۔