مغربی افریقا سے پھیلنے والے مہلک وائرس ایبولا پر قابو پایا نہیں جاسکا

جنیوا ‘ایبولا سے ہلاکتوں کی تعداد 8153 ہوگئی، ڈبلیو ایچ او

منگل 6 جنوری 2015 12:50

جنیوا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06 جنوری 2015ء)مغربی افریقا سے پھیلنے والے مہلک وائرس ایبولا پر قابو پایا نہیں جاسکا ‘عالمی ادارہ صحت نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ایبولا سے مرنے والوں کی تعداد آٹھ ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔

(جاری ہے)

عالمی ادارہ صحت کے مطابق ایبولا وائرس سے سیرالیون میں 2915، لائبیریا میں 3471 اور گنی میں 1767افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ بیان کے مطابق امریکا سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں ایبولا وائرس ان ہی تین ممالک سے پھیلا ، جہاں کم از بارہ افراد جان کی بازی ہارگئے۔ ڈبلیو ایچ او حکام نے بتا یا کہ بارہ ہزار افراد وائرس سے متاثرہوئے ہیں۔