میرپور بٹھورو ،دیوان شوگر ملز کالونی میں 3 نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا

منگل 6 جنوری 2015 13:28

میرپور بٹھورو (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06 جنوری 2015ء) میرپور بٹھورو کے قریب دیوان شوگر ملز کالونی میں 3 نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات دیر گئے دیوان شوگر ملز بڈھو ٹالپر کے باہر پٹھان کالونی میں گولارچی کا رہائشی 38 سالہ نیامت اللہ خان نے اپنے دوست کے ساتھ ہوٹل پر کھانے کھانے کیلئے جارہا تھا کہ 3 نامعلوم افراد نے روکا اور ہاتھ اوپر کرنے کو کہا جس کے بعد فائرنگ کرکے اس کو قتل کرکے فرار ہوگئے۔

مقتول کے ساتھ جانے والے اس کے دوست جان عالم کا کہنا تھا کہ مسلح افراد نے ان سے کوئی لوٹ مار وغیرہ نہیں کی فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔ مقتول کی نعش کو دیوان سٹی ہاسپٹل لیاا گیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے کردی گئی‘ مقتول ڈرائیونگ کرتا تھا‘ مقتول کے بھائی کا کہنا تھا کہ ان کی کسی سے دشمنی نہیں تھی‘ آخری اطلاعات تک کوئی مقدمہ درج نہیں ہوسکا۔