فیصل آباد،مضر صحت اورغیر معیاری گوشت برآمد دو افراد کیخلاف مقدمہ درج

منگل 6 جنوری 2015 15:58

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06 جنوری 2015ء) ضلعی محکمہ لائیوسٹاک کی ٹیم نے خفیہ اطلاع ملنے پر ایک گاڑی کو پکڑ کر 900کلوگرام سے زائد مضر صحت اورغیر معیاری گوشت برآمد کرکے دو افراد کیخلاف مقدمہ درج کرادیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی او لائیوسٹاک ڈاکٹر حیدر علی خاں نے ڈی ڈی او ڈاکٹر عطاء سبحانی اورویٹرنری آفیسرز ڈاکٹرشاہد اکرم اور ڈاکٹر زاہد رضا کے ہمراہ ٹھیکریوالہ میں گوجرہ سے آنے والی گاڑی نمبری 8080کو چیک کیاتو اس میں مضر صحت گوشت فروخت کی غرض سے لایا جارہا تھا۔چھاپہ مارٹیم نے دوملزمان محمد عرفان اور وحید احمد کو موقع سے گرفتار کرکے تھانہ ٹھیکریوالہ پولیس کے حوالے اور قبضہ میں لیا گیا گوشت تلف کردیا۔

متعلقہ عنوان :