سیسی نئے ما لی سال میں محنت کشوں کو طبی امداد کی فر اہمی پر 77کر وڑ 29لاکھ روپے خرچ کر ے گا

جمعرات 5 جولائی 2007 18:17

کر اچی (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار05 جولائی 2007) سندھ ایمپلائز سوشل سیکو ر ٹی انسٹی ٹیوشن سال2007-08ء میں 3لاکھ 65ہزا ر 314رجسٹرمحنت کشوں اوران کے لو احقین کو طبی امداد کی فراہمی پر 77کر وڑ 29لاکھ روپے کی رقم خرچ کر یگا ، جوکہ سیسی کے کل بجٹ کا 73فیصدہے۔واضح رہے کہ وزیر محنت چیئرمین گو رننگ با ڈی سیسی محمد عادل صدیقی کی ہدایت پر محنت کشوں کے علا ج معالجہ کی سہولتوں کو مزید بہتر بنانے پرمکمل تو جہ دی جا رہی ہے۔

نئے مالی سال میں دواؤں کی خرید ار ی کیلئے 13کر و ڑ 5لاکھ روپے کی رقم مختص کی گئی ہے جبکہ گز شتہ سال اس مقصد کیلئے 11کر و ڑ 42لا کھ روپے کی رقم رکھی گئی تھی یہ دوائیں مستند قومی اور بین الاقوامی فارما سیو ٹیکل کمپنیز سے ایک فارمو کو پیا کے مطابق خریدی جا ئیں گی ۔

(جاری ہے)

اس فارما کو پیا کومحنت کشوں اور آجران کے نما ئندوں اورطبی ما ہرین پر مشتمل کمیٹی تیا ر کر تی ہے جبکہ رواں ما لی سال محنت کشوں کیلئے تعمیر کئے جانے والے کڈنی سینٹرکا آغا ز بھی ہو جا ئے گا ۔

اس سال تر قیاتی کا موں میں بھی طبی مراکز کو سرفہرست رکھاگیاہے ۔جن میں ولیکا اسپتال میں لفٹ کی تنصیب اورکوٹر ی اسپتال میں ایڈمن بلاک کی تعمیر بھی شامل ہے۔سیسی نے گز شتہ مالی سال کے دوران طبی مراکز جدید خطوط پر استو ر کیاجس میں سوشل سیکورٹی کے تمام طبی مراکز میں جدید آلا ت کی فراہمی اورنئے وارڈ کی تعمیر جا ری ہے۔کلثوم با ئی ولیکا اسپتال میں سندھ اورکر ز ویلفیئر بور ڈ کے تعاون سے نیو رولو جی ڈپا ر ٹمنٹ کی تعمیر تیزی سے جا ری ہے۔

نو ری آباد کے بڑھتے ہو ئے انڈسٹر یل اسٹیٹ میں محنت کشوں کو بہتر سہولتوں سے مستفید کر نے کیلئے 20بستروں پر مشتمل وارڈ کے علاوہ ایکس رے لیبارٹری اور لیبر روم کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے ۔ اس پر 6لا کھ 40ہز ار روپے خرچ کئے جا رہے ہیں ۔ گز شتہ بر س سیسی کے طبی مراکز میں 15لا کھ 40ہزا ر محنت کشوں اوران کے لو احقین کا او پی ٹی میں علا ج کیا گیا ۔