بلوچستان میں جانوروں میں کانگو وائرس سمیت کسی خطرناک وائرس کی کوئی اطلاعات نہیں ،محمد صدیق مندوخیل

منگل 6 جنوری 2015 17:44

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06 جنوری 2015ء ) سیکر ٹر ی امور حیوانات وڈیری ترقیات محمد صدیق مندوخیل نے کہاکہ محکمہ لائیواسٹاک بلوچستان میں گلہ بانی کے فروغ کیلئے مختلف علاقوں میں جانوروں کے فارم قائم کر رکھے ہیں جن میں اعلیٰ نسل کے گائے بیل بکریوں بھیڑوں سمیت دیگر جانوروں کی افزائش نسل کی جا رہی ہے جن میں گوشت اور دودھ دینے والے جانور شامل ہیں بلوچستان میں جانوروں میں کانگو وائرس سمیت کسی خطرناک وائرس کی کوئی اطلاعات نہیں ہے بلوچستان میں جانوروں کی غیر معیاری ادویات کی خریدنے کی اطلاعات ملی تو سخت کارروائی کی جائے گی نصیرآباد میں عوام کو گوشت اور دودھ مارکیٹ کی نسبت سستے داموں کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ڈیرہ مراد جمالی میں ڈیری فارم اور پولڑی فارم قائم کیئے جائیں گے ان خیالات کا اظہار ڈیرہ مراد جمالی میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر کوئٹہ بیگ محمد ڈویژنل ڈائریکٹر نصیرآباد ڈویژن عبدالحمید مستوئی ،ڈپٹی ڈائریکٹر نصیرآباد محمد موسیٰ کھوسہ، ڈاکڑ عبدالغفار کھوسہ ڈاکٹر مٹھا خان سولنگی ،ڈاکٹر غلام مصطفیٰ ، ڈاکٹرعلی غلام بگٹی اور ڈاکٹرعبدالسلام مستوئی بھی موجود تھے انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں جانوروں کی افزائش نسل کو یقینی بنانے کیلئے محکمہ حیوانات ٹھوس اقدامات کر رہا ہے تاکہ بلوچستان میں گلہ بانی کو فروغ حاصل ہو مالداروں کو جانوروں کے علاج معالجہ کیلئے سہولیات فراہم کی جائیں بلوچستان میں و یٹرنری ڈاکٹروں کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے بلوچستان بھر کے اضلاع میں نئے ڈاکڑ بھرتی کیئے گئے ہیں اور کہاکہ بلوچستان میں جانوروں میں کانگو وائرس سمیت کسی بڑی کی کوئی اطلاعات موجود نہیں ہے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ اعلی ٰ جانوروں کی نسل کشی کو بچانے کیلئے مختلف علاقوں میں جانوروں کے فارم قائم کر رکھے ہیں جن میں اعلیٰ نسل کے گائے بیل بکریوں بھیڑوں سمیت دیگر جانوروں کی افزائش نسل کو بڑھانے کیلئے پیوندکاری کی جاری ہے اور کہاکہ بلوچستان کے تمام اضلاع کو ضرورت کے مطابق ادویات فراہم کی جارہی ہے تاکہ بروقت جانوروں کا علاج کر کے قیمتی جانوروں کو مرنے سے بچایا جائے انہوں نے ویٹرنری ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی میں جدید جانوروں کی لیبارٹری قائم کرنے اور جانوروں کے آپریشن میں استعمال ہونے والے جرحی آلات فراہم کرنے اور ملازمین کی رہائشی کالونی کی چار دیواری تعمیر کا بھی اعلان کیا۔

متعلقہ عنوان :