سام سنگ نے میٹل باڈی کے جدید ترین اسمارٹ فونز متعارف کرادیئے

منگل 6 جنوری 2015 18:35

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06 جنوری 2015ء)سام سنگ نے پہلی مرتبہ مکمل دھاتی جسم کے اسمارٹ فونزگلیکسی A5 اور A3 متعارف کرادیئے ہیں ۔ یہ فونززیادہ بوجھ برداشتہ ، منفرد خصوصیات اور ایپلی کیشنز کا احاطہ کرتے ہوئے 1.2 گیگاہرٹز کواڈ کور پروسیسر سے لیس ہیں جو یکساں اور بے مثال استعمال اور براوٴزنگ کی رفتار فراہم کرتے ہیں۔ 2.0 جی بی سٹوریج کا A5 اور 1GBریم اور 16GBمائیکرو ایس ڈی سلاٹ کا A3 صارف کے تمام ڈیٹا اور تصاویرکو محفوظ رکھنے کیلئے مثالی ڈیوائسز ہیں۔

پاکستان اور افغانستان کیلئے سام سنگ موبائل کے سربراہ فرید اللہ جان نے کہا ہے کہ گلیکسی A5 اور A3 سام سنگ کی طرف سے متعارف کرائے جانیوالے پہلے مکمل دھاتی جسم کے سمارٹ فونز ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کمپنی نے ایک بار پھر دو غیر معمولی اسمارٹ فونزلانچ کئے ہیں جو صارفین کو یکساں کارکردگی اور ناقابل فراموش تجربہ فراہم کرنے کا وعدہ کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان سمارٹ فونز میں استعمال کی گئی ٹیکنالوجی کاملیت کی مثال ہے۔گلیکسی A5 اور A3 کاکیمرہ ان اسمارٹ فونزکی ایک اور پرکشش خصوصیت ہے۔ 13 ایم پی ریئر اور 5 ایم پی کے فرنٹ کیمرے کا حامل A5 روشن اور رنگین تصویر لینے کیلئے بہترین انتخاب ہے ۔ دونوں، A5 اور A3 اسمارٹ فونزسمارٹر”selfie“کیمرہ فنکشنز کی فراہمی کے لئے تیارکئے گئے ہیں ۔ان پتلے ترین سمارٹ فونزکا زبردست AMOLED ڈسپلے صارفین کو غیر معمولی بصارتی تجربے کیلئے زیادہ واضح تصویری کوالٹی اورروشن مواد کے حصول کی اجازت دیتے ہیں ۔ A5 اور A3 دوہری سم والے آلات ہیں جو 4G کوسپورٹ اور طاقتور بیٹریوں کے ساتھ آتے ہیں۔