پنجاب میں ہیلتھ سیکٹر سمیت دیگر شعبوں میں ترقی اور صوبے کا انفراسٹرکچر بھی کافی بہتر ہے، سید ہارون سلطان بخاری

منگل 6 جنوری 2015 19:12

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06 جنوری 2015ء ) صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سید ہارون سلطان بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب میں ہیلتھ سیکٹر سمیت دیگر شعبوں میں کافی ترقی ہوئی ہے اور اس صوبے کا انفراسٹرکچر بھی کافی بہتر ہے تاہم سسٹم کی خامیوں کو دور کرنے کے لئے بہت کام کرنے اور سخت اقدامات لینے کی ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ پنجاب واحد صوبہ ہے جہاں پراونشل تھیلیسیمیا کنٹرول پروگرام حکومتی سطح پر چل رہا ہے اور اس وقت صوبے کے 22 اضلاع میں تھیلیسیمیا کنٹرول سنٹرز کام کر رہے ہیں جبکہ اس کا دائرہ کار دیگر اضلاع تک بڑھایا جا رہا ہے- انہوں نے کہا کہ انتقال خون سے پھیلنے والی بیماریوں کی روک تھام کے لئے پنجاب بلڈ ٹرانفیوژن اتھارٹی کو فعال کر دیا گیا ہے - بلڈ بنکوں کی انسپکشن اور رجسٹریشن کا عمل بھی شروع ہو چکا ہے - انہوں نے کہا کہ میڈیکل کالجوں کے پرنسپلز ، ہسپتالوں کے ایم ایس اور ای ڈی او ز صحت کے ذریعے تھیلیسیمیا کے بچوں کا ڈیٹا جمع کیا جا رہا ہے اور پراونشل اور ڈسٹرکٹ سکریننگ کمیٹیاں بھی قائم کر دی گئی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :