10 سے 13جنوری تک 9سپر ہائی رسک یو سیز میں ماوٴں اور بچوں کو مفت طبی سہولیات کیلئے کیمپ لگائے جائینگے ،کمشنر کراچی
منگل 6 جنوری 2015 20:57
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06 جنوری 2015ء) کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا ہے کہ10جنوری سے 13جنوری تک چار روز کیلئے کراچی کی 9سپر ہائی رسک یو سیز میں ماوٴں اور بچوں کو مفت طبی سہولیات کیلئے کیمپ لگائے جائینگے ،جہاں پر 4ماہ سے 5سال تک کے 92ہزار 432بچوں کو معمول کے حفاظتی ٹیکہ جات لگائے جائینگے جبکہ ماوٴں کیلئے آنکھوں ، ڈینٹل ، گائنی اور عام امراض کے چیک اپ حوالے سے ڈاکٹرز کی سہولیات بھی مہیاکی جائینگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج اپنے دفتر میں انسداد پولیو مہم کے حوالے سے ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کے موقع پر کیا ، اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کراچی ون محمد اسلم کھوسو ، سیکریٹری ہیلتھ کے نمائندے ، ایڈیشنل آئی جی پولیس کے نمائندے ایس ایس پی اعجاز ہاشمی ، ای ڈی او ہیلتھ کراچی ڈاکٹر ظفر اعجاز ، وزیر اعلی سندھ کے فوکل پرسن برائے انسداد پولیو ڈاکٹر احمد علی شیخ ، پروجیکٹ ڈائریکٹر ای پی آئی سندھ ڈاکٹر مظہر خمیسانی ، عالمی ادارہ صحت کے ڈاکٹر صلاح محمد ، یو نیسف کے ہیلتھ آفیسر برائے انسداد پولیو ڈاکٹر شوکت علی ، ڈائر یکٹر میڈیا کمشنر کراچی محمد شبیہ صدیقی اور روٹری کلب کے نمائندے کے علاوہ دیگر متعلقہ اداروں کے افسران بھی شریک تھے،کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہاکہ وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے مجھ سمیت سیکر یٹری صحت اورایڈیشنل آئی جی پولیس کراچی کے 11 حساس ترین یو سیز میں زیرہ پولیو کا جو ٹاسک دیا ہے وہ انشااللہ تمام متعلقہ اداروں کے افسران کے تعاون پو را کرینگے ،انھو ں نے یہ بھی ہدایت کی کہ انسداد پو لیو کے حوالے سے کسی بھی قسم کی مہم کے آغاز سے قبل وزیر اعلی کی جا نب سے قائم تین رکنی کمیٹی کو اعتما د میں لیا جا ئے ،اور ہر معاملے سے با خبر رکھا جا ئے ،انھو ں نے کہا کہ کو آرڈینشن ،سپر ویژن ،ڈیٹاانالا ئیسز اور ما نیٹرنگ کے ذریعے زیرو پولیو کا ہدف حاصل کیا جا سکتاہے ،تمام متعلقین کو مزید متحرک کر نا ہو گا،کمشنر کراچی نے یہ ہدایت کی بغیر سیکو ریٹی کے کو ئی بھی مہم شروع نہ کی جا ئے اور وقت پر سیکو ریٹی نہ ملنے کی صورت میں اس علاقے کی انسداد پولیو مہم مو خر کر دی جا ئے جب تک کے سیکوریٹی نہ ملے ۔
(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.