لاڑکانہ،سرکاری اسپتالوں میں سہولیات کی کمی کے خلاف احتجاج

منگل 6 جنوری 2015 22:21

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06 جنوری 2015ء) سندھ نیشنل پارٹی کی جانب سے سرکاری اسپتالوں میں سہولیات کی کمی اور پرائیوٹ میڈیکل سینٹرز کی جانب سے مہنگے فیسوں کی وصولی کے لیے لاڑکانہ پریس کلب کے سامنے نصراللہ ابڑو، ریاض حسین ملگانی، یسارسندیلو اور دیگر کی قیادت میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرکے علامتی بھوک ہڑتال کی گئی، اس موقعے پر انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن کے باعث سارے ادارے تباہ ہوچکے ہیں صحت کا ادارہ جو کہ زندگی کی ضامت دیتا ہے جس کو بھی ڈاکٹر مافیا کے کرتوتوں نے ختم کردیا ہے لاڑکانہ کے سرکاری اسپتالوں میں عوام کو کوئی رلیف نہیں دی جارہی، ڈاکٹر مافیا سرکاری اسپتالوں میں ڈیوٹیاں نہیں دیتے اور نہ ئی ٹیسٹ مشینیں صحیح ہیں مریضوں کو ملنی والی ادویات بھی غیرمعیاری ہیں اس کے علاوہ زچگی کے لیے آنے والی عورتوں سے بھی یہی حشر ہے کوئی بھی تجربہ کار لیڈی ڈاکٹر موجود نہیں ہوتی جس کے باعث سرکاری اسپتالوں میں داخل مریض ڈاکٹر مافیا کے رویوں سے مایوس ہوکر پرائیوٹ اسپتالوں کا رخ کرتے ہیں جہاں انہیں ڈاکٹر لوٹ کر کنگال کررہے ہیں، پرائیوٹ میڈیکل سینٹرز ڈاکٹروں کی انڈسٹریاں بنی ہوئی ہیں جہاں ہر روز ڈاکٹر لاکھوں روپے کماتے ہیں مگر افسوس ڈاکٹرمافیا کے ظلم کے خلاف سندھ نیشنل پارٹی کی جانب سے چلنے والی گذشتہ چار ماہ کے تحریک کا کوئی بھی نوٹس نہیں لیاگیا، انہوں نے کہا کہ جب تک ڈاکٹر مافیا مریضوں سے ظلم بند نہیں کرتے تب تک ایس این پی اپنے پرامن جدوجہد جاری رکھے گی، انہوں نے مطالبہ کیا کہ سرکاری اسپتالوں میں مریضوں کو صحیح علاج کی سہولیات فراہم کرکے پرائیوٹ میڈیکل سینٹرز کی مہنگی فیسوں میں کمی لاکر غیرمعیاری کمپنیوں کے جعلی ادویات چلانی بند کی جائے بصورت دیگر ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :