سمندری ، ایک ہی رات میں ڈکیتی کی 4وارداتیں ،شہریوں کی نیندیں حرام ، شدید احتجاج

منگل 6 جنوری 2015 23:26

سمندری (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06 جنوری 2015ء ) سمندری تھا نہ سٹی پو لیس ٹھنڈ میں لگ گئی ، ایک ہی رات ڈکیتی کی 4وارداتیں ، ڈکیتی چوری کی وارداتوں نے شہریوں کی نیندیں حرام کردیں ، شہریوں کا شدید احتجاج ، تفصیلات کے مطا بق تھا نہ سٹی کے علاقہ مبارک ٹاؤن میں منور علی ولد محمد صدیق کے گھر 8مسلح افراد داخل ہو گئے سترہ ہزار نقدی 6تولہ طلائی زیورات ، 4عدد مو بائل، پسٹل 30بور ، پمپ ایکشن اور قیمتی کپڑے مالیتی 70ہزار روپے لیکر فرار ہو گئے جبکہ نعیم بھٹی کے گھر سے 4تولہ طلائی زیورات ، 30ہزار نقدی اور رانا شکیل کی برائلر آڑھت کے تالے توڑ کر نقدی اور بنک چیک لے گئے تھا نہ سٹی کے علاقہ میں پے در پے ہونے والی ، ڈکیتی چوری کی ان وارداتوں نے شہریوں کی رات کی نیندیں اڑا کر رکھ دی ہیں مگر پولیس ان وارداتوں کا سراغ لگا نے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے شہریوں نے ان وارداتوں کیخلاف شدید احتجاج کرتے ہو ئے کاروائی کا مطا لبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :