گنے کی سرکاری قیمت خرید سے کم قیمت پر چینی کی فروخت ممکن نہیں ، شوگر ملز مالکان

بدھ 7 جنوری 2015 14:39

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 جنوری 2015ء) سندھ کے شوگر ملزمالکان نے کہا ہے کہ گنے کی سرکاری قیمت خرید سے کم قیمت پر چینی کی فروخت ممکن نہیں۔سندھ کے شوگرملز مالکان اور کاشتکاروں کے درمیان قیمت کا تنازع، گندم سمیت دیگر نقد آور فصلوں پر بھی اثر انداز ہو رہا ہے ۔ شوگر ملز کے باہرکاشتکارگنے کا بھاری بھرکم سٹاک لئے ادائیگی کے منتظر ہیں۔

(جاری ہے)

چند ہفتے قبل حکومت سندھ نے گنے کی خریداری کیلئے امدادی قیمت 182روپے فی من مقرر کی تھی۔ شوگرکنٹرول ایکٹ کے تحت ملز مالکان نے اس قیمت پر کاشتکاروں سے گنا خریدنا تھا۔ تاہم شوگرملزمالکان کا کہنا ہے کہ گنے کی مقررہ قیمت خرید پرچینی کی خوردہ قیمت 65روپے فی کلو بنتی ہے، جبکہ بازار میں اس وقت چینی فی کلو 49روپے دستیاب ہے۔ ان حالات میں شوگر ملز مالکان کا کاروبار جاری رکھنا ممکن نہیں۔