کراچی کی 9سپر ہائی رسک یوسیز میں ماوٴں اور بچوں کی طبی سہولیات کیلئے میڈیکل کیمپ لگائے جائینگے ، کمشنر کراچی

بدھ 7 جنوری 2015 15:37

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 جنوری 2015ء) کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا ہے کہ10جنوری سے 13جنوری تک چار روز کیلئے کراچی کی 9سپر ہائی رسک یو سیز میں ماوٴں اور بچوں کو مفت طبی سہولیات کیلئے کیمپ لگائے جائینگے ،جہاں پر 4ماہ سے 5سال تک کے 92ہزار 432بچوں کو معمول کے حفاظتی ٹیکہ جات لگائے جائینگے جبکہ ماوٴں کیلئے آنکھوں ، ڈینٹل ، گائنی اور عام امراض کے چیک اپ حوالے سے ڈاکٹرز کی سہولیات بھی مہیاکی جائینگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج اپنے دفتر میں انسداد پولیو مہم کے حوالے سے ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کے موقع پر کیا ، اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کراچی ون محمد اسلم کھوسو ، سیکریٹری ہیلتھ کے نمائندے ، ایڈیشنل آئی جی پولیس کے نمائندے ایس ایس پی اعجاز ہاشمی ، ای ڈی او ہیلتھ کراچی ڈاکٹر ظفر اعجاز ، وزیر اعلی سندھ کے فوکل پرسن برائے انسداد پولیو ڈاکٹر احمد علی شیخ ، پروجیکٹ ڈائریکٹر ای پی آئی سندھ ڈاکٹر مظہر خمیسانی ، عالمی ادارہ صحت کے ڈاکٹر صلاح محمد ، یو نیسف کے ہیلتھ آفیسر برائے انسداد پولیو ڈاکٹر شوکت علی ، ڈائر یکٹر میڈیا کمشنر کراچی محمد شبیہ صدیقی اور روٹری کلب کے نمائندے کے علاوہ دیگر متعلقہ اداروں کے افسران بھی شریک تھے،کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہاکہ وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے مجھ سمیت سیکر یٹری صحت اورایڈیشنل آئی جی پولیس کراچی کے 11 حساس ترین یو سیز میں زیرہ پولیو کا جو ٹاسک دیا ہے وہ انشااللہ تمام متعلقہ اداروں کے افسران کے تعاون پو را کرینگے ،انھو ں نے یہ بھی ہدایت کی کہ انسداد پو لیو کے حوالے سے کسی بھی قسم کی مہم کے آغاز سے قبل وزیر اعلی کی جا نب سے قائم تین رکنی کمیٹی کو اعتما د میں لیا جا ئے ،اور ہر معاملے سے با خبر رکھا جا ئے ،انھو ں نے کہا کہ کو آرڈینشن ،سپر ویژن ،ڈیٹاانالا ئیسز اور ما نیٹرنگ کے ذریعے زیرو پولیو کا ہدف حاصل کیا جا سکتاہے ،تمام متعلقین کو مزید متحرک کر نا ہو گا،کمشنر کراچی نے یہ ہدایت کی بغیر سیکو ریٹی کے کو ئی بھی مہم شروع نہ کی جا ئے اور وقت پر سیکو ریٹی نہ ملنے کی صورت میں اس علاقے کی انسداد پولیو مہم مو خر کر دی جا ئے جب تک کے سیکوریٹی نہ ملے ۔

(جاری ہے)

سیکو ریٹی نہ ملنے کی صورت میں کمشنر آفس کے کنٹرول روم کے نمبر 99203443 پر فوری اطلا ع کی جا ئے ،سیکورٹی کے بغیر انسداد پو لیو مہم شروع کر کے ہم پولیو ورکز کو خطرہ میں نہیں ڈال سکتے ،حساس ترین یو سیز میں پولیو مہم سے پہلے سیکو ریٹی ضروری ہے ،اس مو قعہ پر اجلاس کو بتایا گیا کہ سپر ہا ئی رسک کی 9 یو نین کو نسل کی کل آبا دی 5 لاکھ 35 ہزار 335 (535,335)ہے جبکہ وہا ں 4 ما ہ سے 5 سال تک کے بچوں کی تعداد 92 ہزار 432 (92,432 )ہے جنھیں روٹین کے حفاظتی ٹیکا جا ت لگانے کا ہدف ہے ،چار روزہ میڈیکل کیمپ کے دوران 307 ویکسینیٹرز اپنے فرائض انجا م دینگے ،کل 40 میڈیکل کیمپ لگائے جا ئینگے جبکہ 18 فسکڈ مقامات اسکے علاوہ ہیں ،کمشنر کراچی کو مزید بتایا گیا کہ کیمپ کے دوران 309 ٹیم اسسٹنٹ ،614 سو شل مو با لا ئیزر بھی خدمات انجام دینگے ۔

جن کی سپر ویژن پہلے لیول پر 48 یو سی ایم اوز جبکہ دوسرے لیول پر 7 سپر وائیزر کر ینگے ،کمشنر کراچی نے اس مو قعہ پر کہا کہ سپر ہائی رسک یو سیز میں انسداد پو لیو مہم کے دوران کسی بھی قسم کی کو تاہی یا لا پر واہی کو برداشت نہیں کیا جا ئیگا،ہر حالت میں صد فیصدکو ریج کو یقینی بنا یا جائے ۔

متعلقہ عنوان :