مائیں پولیو مہم کے دوران اپنے بچوں کو پولیوویکسین کے قطرے ضرور پلائیں‘ صائمہ شبیر

بدھ 7 جنوری 2015 17:04

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 جنوری 2015ء) الخدمت خواتین ٹرسٹ کی ناظمہ صائمہ شبیر نے ماؤں پر زوردیا ہے کہ وہ پولیو مہم کے دوران اپنے بچوں کو پولیوویکسین کے قطرے ضرور پلائیں ۔ انہوں نے کہا کہ ان بچوں کو پلائے ہوئے ویکسین کے یہ دوقطرے انہیں عمر بھر کے لئے معذور ہونے سے بچا سکتے ہیں ۔ الخدمت خواتین ٹرسٹ مٹھی (تھرپارکر) میں ہسپتال کی تعمیر اور آئی ڈی پیز کی مدد کے لئے 50 لاکھ روپے سے زیادہ نقد اور بھاری مالیت کی کھانے پینے کی اشیا ، بستر اور کپڑے فراہم کر چکی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پولیو کے مریضوں کی برھتی ہوئی تعداد لمحہ فکریہ ہے جو بیرون ملک پاکستان کی رسوائی کا بھی باعث بن رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچے ہمارا مستقبل ہیں اس لئے ہمیں ان کی بہتر نشوونما اور انہیں کسی بھی مہلک بیماری سے محفوظ رکھنے کے لئے پولیو سمیت دیگر ویکسین ضروردینا چاہیے ۔ عوام کو نہ صرف اس حوالے سے محکمہ صحت سے تعاون کرنا چاہیے بلکہ اس بیماری کے خاتمہ کے لئے بڑھ چڑھ کر کردار ادا کرنا چاہیے ۔ اس حوالے سے الخدمت خواتین ٹرسٹ مختلف پروگراموں کے ذریعے آگاہی مہم بھی چلا رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :