کہوٹہ ،گردونواح میں مضر صحت دودھ ،دہی کی فروخت سے بیماریاں پھیلنے لگیں
بدھ 7 جنوری 2015 17:43
کہوٹہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 جنوری 2015ء)کہوٹہ شہر اور گردونواح میں مضر صحت دودھ اور دہی کی سرعام فروخت بیماریاں پھیلنے لگیں راتوں رات امیر بننے کے چکر میں معصوم زندگیوں سے کھیلا جارہا ہے ضلعی انتظامیہ صورتحال پر کاروائی عمل میں لائے شہریوں کا مطالبہ تفصیلات کیمطابق کلرسیداں شہر اور گردونواح میں دودھ اور دہی فروخت کرنے والے گوالوں اور دودھ فروشوں نے خالص دودھ دہی اور کھوئے کو خالص ثابت کرنے کیلئے مختلف کیمیکل کا سہارہ لے رکھا ہے جسکی وجہ سے معمر بزرگوں کے علاوہ چھوٹے چھوٹے معصوم بچے ان منافع خوروں کی درندگی کا شکار ہورہے ہیں شہریوں نے بتایا کہ دودھ فروش خطرناک کیمیکلز اور مختلف پاڈرزسے دودھ تیار کرکے گلی محلوں میں فروخت کررہے ہیں جس کے استعمال سے شہری کینسر،ہیپا ٹائیٹس ،دل کے امراض معدے کے السر اور پیٹ کے امراض کا شکار ہورہے ہیں حکومت پنجاب کی جانب سے پلاسٹک کے نیلے ڈرموں پر پابندی عائد ہونے کے باوجود نیلے ڈرموں کا استعمال دھڑلے سے جاری ہے اسطرح دودھ فروخت کرنے والے پنجاب حکومت کے احکامات کو پاں تلے روندتے ہوئے پلاسٹک کے نیلے ڈرموں میں دودھ فروخت کررہے ہیں دودھ مافیا نے مضافاتی علاقوں میں فارموں کی آڑ میں ناقص و غیر معیاری ملاوٹ شدہ دودھ تیار کرنے کی سمال فیکٹریاں لگا رکھی ہیں اسطرح دودھ فروخت کرنے والے افراد اپنے گھروں میں دودھ تیار کرکے شہر کے ہوٹلوں گھروں اور گلی محلوں میں قائم دوکانوں ،کینٹینوں پرناقص و غیر معیاری دودھ فروخت کرکرہے ہیں۔
(جاری ہے)
مزید تجارتی خبریں
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
-
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.