پیرامیڈیکل کا اسٹاف نیک نیتی اور ایمانداری سے نصیرآباد میں پولیو کے خاتمے کیلئے کام کر رہا ہے،نذیر احمد مستوئی

بدھ 7 جنوری 2015 19:12

نصیرآباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 جنوری 2015ء) پیرا میڈیکل فیڈریشن نصیرآباد کے جنرل سیکریڑی کامریڈ نذیر احمد مستوئی سابق صدر فضل محمد کھوسہ شبیراحمد عمرانی میر محمد دندور غلام محمد کٹبار اور آغا نیاز علی گولہ نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ پیرامیڈیکل کا اسٹاف نیک نیتی اور ایمانداری سے نصیرآباد میں پولیو کے خاتمے کیلئے کام کر رہا ہے اور ہر وقت پولیو کی مکمل انسداد کیلئے ہر مرحلے میں مشکلات کے باوجود بھی مہم میں شرکت کرکے قومی فریضہ کو ادا کر رہے ہیں تاکہ نوجوان نسل کو پولیو جیسے موذی مرض سے بچایا جا سکے لیکن حکومت بلوچستان کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کے ذریعے ملنے والی پولیو کے آٹھ مہم کے پیسے نہیں ملنے سے پولیو ورکروں نے آنے والی پولیو مہم میں کام کرنے سے انکار کر رہے ہیں جس کی تمام تر ذمہ داری صوبائی حکومت پر عائد ہوگی کیونکہ اس وقت محکمہ صحت کے پولیو ایریا انچارج ہزاروں روپے کے مقروض ہو چکے ہیں جس کی وجہ سے قرض داروں نے قرض دینا بھی بند کردیا ہے تنخواہوں کے پیسے پولیو مہم میں استعمال کرنے کی وجہ سے بچوں کی سکولوں کی فیس بھی ادا نہیں کر رہے ہیں جس کی وجہ سے ہمارے بچوں کو سکولوں سے نکالا جا رہا ہے ان حالات میں انیس جنوری کو ہونے والی پولیو مہم کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں سینکڑوں سنیئر پولیو ورکروں کی جانب سے کام سے انکاری کی وجہ سے نصیرآباد میں پولیو مہم کے نتائج انتہائی خراب آنے کے امکانات ہیں انہوں نے وزیراعلی ٰ بلوچستان چیف سیکریڑی بلوچستان سے مطالبہ کیا ہے نصیرآباد میں فوری طور پر دپٹی کمشنر کے آٹھ راؤنڈ کی پیمنٹ کی جائے تاکہ قرض سے چھٹکارہ ملنے کے بعد پولیو مہم کو دل لگی سے کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :