ٹنڈوالہیار کے آبادگاروں کی جانب سے گنے کے نرخ میں کمی کے فیصلے اور شوگر ملز بندہونے کے خلاف سینکڑوں آباد گاروں کا احتجاجی دھرنا

بدھ 7 جنوری 2015 23:29

ٹنڈوالہیار (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 جنوری 2015ء) آبادگار ایکشن کمیٹی کی کال پر ٹنڈوالہیار کے آبادگاروں کی جانب سے گنے کے نرخ میں کمی کے فیصلے اور شوگر ملز بندہونے کے خلاف سینکڑوں آباد گاروں کا کیریا شاخ کے مقام پر احتجاجی دھرنا ۔اس موقع پر آباد گار ایکشن کمیٹی کے چیئرمین میر مرتضیٰ اوٹھو ، زمیندار سجاول جمالی ،صابر قائم خانی ،حیسکو چیئرمین محسن گل مگسی ،سندھ ترقی پسند پارٹی کے وائس چیئرمین الطاف جسکانی ،قومی عوامی تحریک کے ضلعی صدر عبد الرحمان سموں ،نبی بخش لونڈ ،غلام قادر لونڈ ،اسلم اوٹھو سمیت دیگر زمینداروں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع ٹنڈوالہیار میں متعدد شوگر ملز گنا فی من 155روپے خرید رہے ہیں ۔

جس سے ہمیں کروڑوں کا نقصان ہو رہا ہے ۔

(جاری ہے)

جبکہ سندھ ہائی کورٹ نے گنے کے نرخ 182روپے فی من مقرر کیا گیا ہے ۔ مگر ملز انتظامیہ اس ریٹ گنا نہیں خرید رہی ہیں۔اور پاسماں ایسوسی ایشن کے فیصلوں کو مسترد کرتے ہیں ۔انہوں نے مز ید کہا کہ سندھ خو شحال بنانے اور یہاں کے آبادگاروں کو خوشحال کرنے کے لئے سندھ ہائی کورٹ کے احکامات پر حکومت فوری عمل درآمد کراتے ہوئے تمام بند شوگر ملز کو فوری طور پر کھلوایا جائے ۔

اور سندھ ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں گنا 182روپے فی گنا خریداری کو یقینی بنایا جائے ۔ اگر ہمارے مطالبات پورے نہ کیے گئے تو ہم ملک گیر احتجاجی تحریک چلانے پر مجبور ہونگے ۔تمام قومیں شاہرائیں ،ریلوے ٹریک کو بند کردیا جائے گا ۔اور تمام شوگر ملز کا گھیراوٴ کیا جائے گا ۔اور اپنے احتجاج ودھرنے کا دائرہ کار وسیع کرکے شٹر ڈاوٴن ہڑتال اور پہیہ جام کا راستہ اختیا ر کریں گے ۔

جبکہ دوسری جانب ڈپٹی کمشنر رشید احمد زرداری ، ایس ایس پی جاوید احمد بلوچ مظاہرین سے مذاکرات کے لئے دھرنے میں پہنچ گئے متعلقہ افسران کی یقین دہانی پر آباد گاروں نے 8گھنٹوں سے زائد جاری رہنے والے دھرنے کو 3دن کے لئے ختم کردیا آباد گاروں نے کہا کہ اگر 3دن میں ہمارے مطالبات پورے نہ ہوئے تو پھر دھرنا خیر معینہ مدت تک دیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :