فیصل آبادمیں جعلی ومضر صحت دیسی گھی کی ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے فوڈ انسپکٹروں کی ملی بھگت سے سرعام فروخت

جمعرات 8 جنوری 2015 13:33

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 جنوری 2015ء)شہرکے گردونواح میں جعلی ومضر صحت دیسی گھی کی ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے فوڈ انسپکٹروں کی ملی بھگت سے عام فروخت ، شہریوں کی شکایات پر اسسٹنٹ کمشنرسٹی نے چھاپہ مار کر لاری اڈہ سے مزدا ٹرک میں لوڈ جعلی ومضر صحت دیسی گھی کے 30عدد کین قبضہ میں لے کر دوافراد کیخلاف مقدمہ درج کرادیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر سٹی شاہ رخ نیازی نے چھاپہ مار کر ٹیم کے ہمراہ لاری اڈہ میں ایک ٹرک کے ذریعے بڑی مقدار میں تیارکردہ جعلی دیسی گھی لے جاتے ہوئے مالک محمد اکبر اورڈرائیور محمد آصف کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیااورملزمان کو تھانہ سول لائنز پولیس کے حوالے کرکے ان کیخلاف مقدمہ درج کرادیا۔

جبکہ شہرکے گردونواح میں جعلی ومضر صحت دیسی گھی عام فروخت ہورہا ہے شہریوں کا مطالبہ ہے کہ جناح ٹاؤن کے علاقہ جھنگ روڈ پربھی کارروائی کی جائے