سندھ حکومت اورشوگرملزمالکان میں گنے کی قیمت کا تنازعہ شدت اختیار کر گیا

گنے کی آئندہ پیداوار متاثر ہونے کا خدشہ

جمعرات 8 جنوری 2015 16:46

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 جنوری 2015ء) سندھ حکومت اور شوگر ملز مالکان کے درمیان گنے کی قیمت کا تنازعہ زور پکڑ گیا، جس کے باعث گنے کی آئندہ پیداوار متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

(جاری ہے)

سندھ حکومت اور شوگرملز مالکان کے درمیان گنے کی قیمت پر تنازعہ ایک بار پھر طول پکڑ گیا، سندھ میں 32 شوگر ملوں نے کام روک دیا، جس کے باعث 19 لاکھ ٹن پیدواری نقصان کا خدشہ ہے، وزارت خوراک کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے گنے کی فی 40 کلو گرام قیمت 182 روپے مقرر کی ہے، جبکہ ملز مالکان نے اسے مسترد کر کے قیمت 150 روپے مقرر کر نے کا مطالبہ کیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ گنے کی قیمتوں کے تنازعے کا اثر آئندہ سیزن کے لئے کاشت میں تاخیر اور کاشت پر پڑے گا، کاشتکار چاول، دالیں اور سورج مکھی سمیت خریف کی دوسری فصلوں کی جانب راغب ہوجائیں گے۔

متعلقہ عنوان :