شوگر ملز مالکان نے گنے کی قیمتیں کم کر کے بھاری منافع کمانے کا منصوبہ بنالیا ہے، سردار ممتاز علی خان بھٹو

جمعرات 8 جنوری 2015 17:33

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09 جنوری 2015ء)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء سردار ممتاز علی خان بھٹو نے ایک بیان میں کہا ہے کہ شوگر ملز مالکان نے گنے کی قیمتیں کم کر کے بھاری منافع کمانے کا منصوبہ بنالیا ہے مگر انہیں اتنی عقل نہیں کہ وہ یہ محسوس کر سکیں کے گنے کے کاشتکاروں نے گنے کی کاشت بند کر دی تو ان کی ملیں بند ہو جائینگی یہ سب کچھ اپنی جگہ لیکن سندھ کی دگرتی کو شدید نقصان ہوگا اور کاشتکار طبقہ فاقہ کشی کا شکار ہو جائیگا انہوں نے کہا کہ اگر ایسی صورتحال کا وفاقی حکومت نوٹس لیکر راست اقدام نہیں کرتی تو اعلیٰ عدلیہ کو ایکشن لینا چاہئے، انہوں نے کہا کہ آخر کوئی تو اس دھرتی کا خیر خواہ اور نمک ہلال ہوگا ؟ ۔