کلچرل جرنلسٹس فاؤنڈیشن آف پاکستان کے انتخابات میں طاہر بخاری صدر ،ٹھاکر لاہوری بلا مقابلہ دو سال کیلئے جنرل سیکرٹری منتخب ،

پارلیمانی سیکرٹری رانامحمدارشد، رکن اسمبلی کنول نعمان ،ہدایتکار سید نور،چودھری ،اعجازکامران،گلوکارشوکت علی سمیت دیگر کی مبارکباد

جمعرات 8 جنوری 2015 21:53

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔8 جنوری۔2015ء) کلچرل جرنلسٹس فاؤنڈیشن آف پاکستان کے انتخابات 2015-16میں طاہر بخاری صدر اور ٹھاکر لاہوری بلا مقابلہ دو سال کے لئے جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے ۔ کلچرل جرنلسٹس فاؤنڈیشن آف پاکستان کے انتخابات گزشتہ روز رائل پارک میں منعقد ہوئے۔ اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری انفارمیشن و کلچررانامحمدارشد، رکن پنجاب اسمبلی کنول نعمان ،ہدایتکار سید نور،چودھری اعجازکامران،گلوکارشوکت علی ،راشد محمود،فیاض خان ،شہزادرفیق ،جونی ملک ،گلوکارہ نرمل شاہ ،جاجی شیراشوکت زمان، محمد طارق ساحلی ،غفارلہری ،سہیل بخاری ،حافظ اکرم ،شیخ محمداکرم سمیت دیگرشخصیات نے شرکت کی ۔

انتخابات میں طاہربخاری صدر اور ٹھاکرلاہوری دوسال کیلئے بلامقابلہ جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے ۔

(جاری ہے)

دیگرعہدیداروں میں سینئرنائب صدرشجرالدین،نائب صدرزین مدنی ،ایڈیشنل سیکرٹری حسن عباس زیدی ،جوائنٹ سیکرٹری اشفاق حسین ،فنانس سیکرٹری وقاراشرف ،انفارمیشن سیکرٹری ظہیرشیخ ،سیکرٹری تقریبات ،قیصرافتخاراورآفس سیکرٹری نصیراحمدمنتخب ہوئے ۔

خالد ابراہم کوسرپرست اعلی بنادیاگیا۔ سپریم کونسل کی چیئرپرسن فرزانہ چودھری ،ارکان میں عاشق چودھری ،ریاض منیر،ندیم سلیمی ،سیف اللہ سپرا،خواجہ منوراورعمران احسان اورمجلس عاملہ میں نوید صدیقی،ندیم نظر،ارشد لئیق اوراے آر گل شامل ہیں۔اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری انفارمیشن و کلچر رانا ارشد کاکہناتھا کہ کلچرل جرنلسٹس نے ہمیشہ اپنے فرائض احسن طریقے سے نبھائیں ہیں۔

یہ اپنی خبروں کے ذریعے ہمیں بتاتے ہیں کہ ہماری ذمہ داریوں میں کیا شامل ہونا چاہیے اور ہم اُس راہنمائی سے بہتری لانے کی کوشش کرتے ہیں نیک تمنائیں ان کے ساتھ ہیں۔جبکہ کلچرل جرنلسٹس فاوٴنڈیشن کے صدر طاہر بخاری اور جنرل سیکرٹری ٹھاکر لاہوری نے کہا کہ ہم تمام فنکاروں اور اپنے بھائیوں کو شکریہ ادا کرتے ہیں کہ وہ آج یہاں موجود ہیں ہم نے جس کام کا بیڑا اُٹھایا ہے وہ پورا کرنا ہی ہمارا مشن ہے۔

ہم تمام ممبران کو الیکشن میں کامیابی پر مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ ہدایتکار سیدنور کاکہناتھا کہ صحافیوں اور فنکاروں کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔ کلچرل جرنلسٹس فاوٴنڈیشن کے تمام ممبران پروفیشنل ہیں جنہوں نے شوبز سرگرمیوں کی بہتری اور ترقی کے لیے بہت کام کیا ہے میں تمام ممبران کو جیت پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔رکن اسمبلی کنول نعمان نے کہا کہ آج میں تمام شوبز صحافیوں کو مبارکباد پیش کرتی ہوں کہ وہ فنکاروں اور صحافیوں کی فلاح وبہبود کے لیے اپنا کردار اد ا کررہے ہیں اب میں نو منتخب باڈی سے اُمید کرتی ہوں کہ وہ آئندہ بھی اپنی فرض کو ادا کرتے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :