غیر قانونی ادویات فروخت کر نے پر ایک شخص گرفتار ،غیر قانونی ادویات کو قبضہ میں لے لیاگیا

جمعرات 8 جنوری 2015 23:30

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 جنوری۔2015ء) سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ لاہور کے ڈرگ اسکواڈ نے لکشمی چوک میں غیر قانونی ادویات فروخت کر نے پر چھا پہ مار کر ایک شخص ذیشان ادریس کو گرفتار کر لیا اور غیر قانونی ادویات کو قبضہ میں لے لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آج ڈرگ اسکواڈ کو اطلاع ملی تھی کہ ایک شخص ذیشان ادریس ممنوعہ با ڈی بلڈنگ کر نے والے افراد کے لیے استعمال ہو نے والی ادویات فروخت کر رہا ہے جس پر کارروائی کرتے ہوئے ٹیم نے لکشمی چوک میں چھا پہ مار کر اس کو گرفتار کر لیا اور ممنوعہ ادویات کو ضبط کر کے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔