سیلاب زدہ علاقوں میں صحت کی صورتحال اطمینان بخش ہے، وفاقی وزارت صحت

جمعہ 6 جولائی 2007 23:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6جولائی۔2007ء) سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں وزارت صحت کے زیر اہتمام کام کرنے والے ایچ ای پی آر سیل نے متاثرہ علاقوں میں جنم لینے والے امراض کے کنٹرول پر اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔وزارت صحت کے ترجمان کے مطابق اب تک تربت اور شیخ زاہد ہسپتال کوئٹہ کو ادویات کی فراہمی کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے بتایا کہ علاقے میں ملیریا کے کنٹرول کیلئے بھی وزارت صحت کی طرف سے ادویات فراہم کر دی گئی ہیں جبکہ وفاقی وزارت صحت کا عملہ صوبائی اور ضلعی سٹاف کی تکنیکی معاونت کیلئے بھیجا جائے گا۔

ترجمان نے بتایا کہ صوبہ بلوچستان کے متاثرہ علاقوں میں 50 کے قریب سانپ کے کاٹنے کے واقعات سامنے آئے ہیں تاہم اس کیلئے وزارت صحت کی طرف سے ادویات کی فراہمی کر دی گئی ہے۔ ترجمان کے مطابق صوبہ سرحد میں ابھی تک ایسا کوئی واقعہ سامنے نہیں آیا۔

متعلقہ عنوان :