ایبولا’ وائرس کے باعث گینیا میں سعودی سفارتخانہ بند

جمعہ 9 جنوری 2015 12:07

ریاض(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09 جنوری 2015ء)براعظم افریقا کے ملک گینیا (کوناکری) میں ’ای بولا‘ وائرس کی موذی وباء کے پھیلنے کی اطلاعات کے بعد سعودی عرب نے وہاں پر اپنا سفارت خانہ عارضی طورپر بند کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ریاض وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ خادم الحرمین الشریفین کی ہدایت پر گینیا میں ’ای بولا‘ کے وباء سے نمٹنے کے لیے جاری کوششوں کے دوران سعودی سفارت خانہ بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔بیان میں بتایا گیاکہ گینیا کے ساتھ سفارتی سرگرمیاں پڑوسی ملک سینیگال کے سفارت خانے سے جاری رکھی جائیں گی۔