سندھ ہائی کورٹ نے لیاقت آباد میں کثیر المنزلہ عمارت کی تعمیر کے خلاف نوٹس جاری کردیا

جمعہ 9 جنوری 2015 17:38

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09 جنوری 2015ء) سندھ ہائی کورٹ نے لیاقت آباد میں کثیر المنزلہ عمارت کی تعمیر کے خلاف نوٹس جاری کرتے ہوئے 27جنوری تک سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور دیگر فریقین سے جواب طلب کرلیا ۔کیس کی سماعت سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس شہاب سرکی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی ۔

(جاری ہے)

درخواست رانا فیض الحسن نے موقف اختیار کیا تھا کہ لیاقت آباد میں واقع پلاٹ نمبر 5/519پر گراوٴنڈ پلس ون عمارت تعمیر کرنے کی اجازت دی گئی تھی لیکن اب وہاں گراوٴنڈ پلس فور کثیرالمنزلہ عمارت تعمیر کردی گئی ہے ۔

ڈائریکٹر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی عمیر مقبول اور دیگر فریقین کی ملی بھگت سے کثیر المنزلہ عمارتوں کی تعمیر کا سلسلہ جاری ہے ۔لہذا اس کا روکا جائے ۔عدالت نے ڈائریکٹر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 27جنوری تک جواب طلب کرلیا۔

متعلقہ عنوان :