ڈی سی او قصور عدنان ارشد اولکھ اور ایم این اے وسیم اختر شیخ نے بچوں کو قطرے پلا کر پولیو مہم کا افتتاح کر دیا
جمعہ 9 جنوری 2015 17:38
قصور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09 جنوری 2015ء) ڈی سی او قصور عدنان ارشد اولکھ اور ایم این اے وسیم اختر شیخ نے گزشتہ روز ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور میں بچوں کو قطرے پلا کر تین روزہ پولیو مہم کا افتتاح کر دیا ۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر انجم جمال ،ڈسٹرکٹ سرویلنس آفیسر و انچارج پولیو مہم ڈاکٹر محمد خالد،اے ایم ایس ڈاکٹر رانا پرویز اقبال ، ڈی ایم ایس ڈاکٹر رضوان صادق ، ڈپٹی نرسنگ سپریٹنڈنٹ مسرت مجید ،ڈی او سول ویلفیئر عباد علی جتالہ ، ڈاکٹر ضیاء الرحمن ، ڈاکٹر شفیق احمد شیخ ، صحافیوں اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی سی او عدنان ارشد او لکھ اور ایم این اے وسیم اختر شیخ نے کہا کہ حکومت پولیو کے خاتمے کیلئے تمام تراقدامات ہنگامی بنیادوں پر کر رہی ہے تا کہ اس موذی مرض کا خاتمہ کیا جا سکے ،انسداد پولیو مہم ٹیموں کو تمام سہولتیں دی جائینگی تا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھا سکیں ۔(جاری ہے)
اس مہم کے دوران غفلت ، سستی اور نااہلی کے مرتکب افسران و اہلکاران کیخلاف سخت کاروائی کی جائیگی ۔
ڈی سی او نے محکمہ ہیلتھ کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ 12جنوری سے 14جنوری تک جاری رہنے والی پولیو مہم کی کامیابی کیلئے مزید محنت ، لگن اور جذبے سے کام کریں تا کہ ضلع بھر میں مقررہ ٹارگٹ کو 100فیصد مکمل کیا جائے اور کوئی بھی بچہ پولیو قطرے پینے سے محروم نہ رہے ۔اس موقع پر انچارج پولیو مہم ڈاکٹر محمد خالدنے بتایا کہ مہم کے دوران ضلع بھر میں5لاکھ64ہزار973پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائینگے جس کیلئے مجموعی طور پر1216ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں۔مزید اہم خبریں
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
6 ماہ سے غزہ کے فلسطینیوں پرمظالم دیکھ کرشدید غصہ اور مایوسی ہے،۔ ملالہ
-
گجرات میں ہسپتال کی چھت گرنے پر وزیراعلیٰ کا سخت ایکشن
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
آئی ایم ایف مثبت رائے دیتا ہے توپاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا،ڈونلڈ بلوم
-
اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن 6 مئی تک معطل
-
وزارت اعلیٰ کی کرسی آسان نہیں تھی‘ آگ کے دریا سے گزر کر یہاں پہنچنا پڑا، مریم نواز
-
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.