وارڈنز کو طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے ایک لیڈی ڈاکٹر اور 3میڈیکل کواڈینیٹر فرائض سرانجام دے رہے ہیں ،
ٹریفک پولیس لائنزڈ سپنسری میں وارڈنز کے 4861مختلف میڈیکل ٹیسٹ ہوچکے ہیں اور انہیں مفت ادویات بھی فراہم کی جا رہیں ،طیب حفیظ چیمہ
جمعہ 9 جنوری 2015 20:25
لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09 جنوری 2015ء) چیف ٹر یفک آفیسر لاہورطیب حفیظ چیمہ نے کہاکہ شہریوں کو محفوظ سفری سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ وارڈنز کی فلاح وبہبود پر بھی بھر پور توجہ دی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹریفک پولیس لائن ٹھوکر نیاز بیگ میں قائم ڈسپنسری میں ایک لیڈی ڈاکٹر قراةالعین تعینات ہیں جبکہ 3میڈیکل کواڈینیٹر بھی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں جو کسی بھی وارڈنز کے علاج معالجہ کیلئے خود ہسپتال جاکر ہر طرح کی سہولت مہیا کرواتے ہیں۔
ٹریفک پولیس لائنز ڈسپنسری میں وارڈنز کے4861مختلف میڈیکل ٹیسٹ ہوچکے ہیں جہاں انہیں ادویات بھی دی جارہی ہیں جبکہ تمام وارڈنز کے مرحلہ وار میڈیکل ٹیسٹ جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ وارڈنز کو طبی سہولیات فراہم کرنے کے سمیت ان کیلئے تفریحی اور کھیلوں کا بھی باقاعدگی سے انعقاد کیا جارہا ہے۔(جاری ہے)
سی ٹی او نے کہا کہ ٹریفک پولیس لائن ٹھوکر نیاز بیگ میں قائم ڈسپنسری کی انچارج ڈاکٹر قراةالعین ہدایت کے مطابق ٹریفک وارڈنز کو معمول کی طبی سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ روزانہ ایک سیکٹر سے 15ٹریفک وارڈنز کو ڈسپنسری بلاکراسکے بنیادی ٹیسٹ کررہی ہیں۔
انہو ں نے کہا کہ وارڈنز کو ادویات کی فراہمی اور علاج معالجہ کی دیگر سہولیات بھی مہیا کی جارہی ہیں۔طیب حفیظ چیمہ نے کہا کہ صحت مند فورس ہی محنت ،لگن اور ذمہ داری سے عوام کی خدمت کا فریضہ ادا کرسکتی ہے،وارڈنز کیلئے تفریحی مواقع اور باقاعدگی سے کھیلوں کے مقابلوں کا اہتمام بھی تواتر سے کیا جا رہاہے ۔سی ٹی او نے وارڈنز کو ہدایت کی کہ شہریوں کی خدمت کو عبادت سمجھ کرادا کریں اور ٹریفک کی روانی کیلئے تمام صلاحیتیں بروئے کارلائیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.