قصور،طو یل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے لوگوں کو ذہنی مریض بنا دیا،

کاروبار زندگی مفلوج ،مساجد میں پانی نہ ہو نے سے نمازی وضوکرنے سے قاصر

جمعہ 9 جنوری 2015 21:05

قصور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09 جنوری 2015ء) طو یل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے لوگوں کو ذہنی مریض بنا دیا ۔کاروبار زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا مساجد میں پانی نہ ہو نے کی وجہ سے کوئی نمازی وضو نہیں کر سکتا نہ نماز ادا کی جا سکتی ہے ۔ان خیالات کا اظہار یونٹی گروپ آ ف لائرز ڈسٹرکٹ بار قصور کے ایک ہنگامی اجلاس سے خطاب کے دوران ایم یٰسین فرخ کمبوہ ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے کیا انہوں نے کہا کہ شریف برادران نے اپنے بلند و بانگ گڈ گو رننس کے دعو و ں کی نفی کر کے اپنے ووٹروں ،سپورٹروں اور ہمدردوں کو یکسر مایوس کر دیا ہے ۔

ایک طرف تو بجلی طویل بند رہتی ہے جبکہ گیس با لکل نایاب ہو چکی ہے انہوں نے مزید کہاکہ تکلیف دہ بات یہ ہے کہ عوام کو یہ نہیں بتایا جارہا کہ گیس او ر بجلی کی غیر اعلانیہ بندش کی آ خر وجہ کیا ہے؟۔

(جاری ہے)

سردیوں میں اگر یہ حال ہے تو گرمیوں میں کیا حال ہو گا۔انہوں نے حکمرانوں سے سوال کیا کہ ڈیڑھ سال میں صرف منصوبوں کے نام پر قوم کو دھوکہ دیا جا رہا ہے اور کئی پراجیکٹس کی نویدیں سنائی جاتی ہیں لیکن کوئی منصوبہ تا حال چالو نہیں ہوا اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے چوہدری شاہد کمبوہ ،مزمل سلیم جٹھول ،شہباز طاہر چوہدری ،عدنان ،محمد آ صف ،شہزاد گل ،عامر شاہ ہمدانی ،مہر محمد عمران ،چوہدری محمد رفیق ساگر ،چوہدری عرفان شہزاد ،محمد سلیم فرخ نائب صدر ڈی بی اے قصور ،چوہدری شبیر اسحاق اور چوہدری احسان شاہد ایڈ ووکیٹس نے کہاکہ عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے اسکا مزید امتحان نہ لیا جائے ورنہ حکمرانوں کو دھرنوں جیسی صورتحال کا پھر سے سامنا کر نا پڑے گا اور وکلاء و عوام حکومت کیخلاف سڑکوں پر ہونگے انہوں نے کہاکہ افسو س ناک امر یہ ہے کہ بجلی اور گیس نہ ہونے کے باوجود بل پہلے سے زیادہ آ رہے ہیں جبکہ لوگوں کا کاروبار تباہ ہو چکاہ ے فیکٹریاں بند ہو گئی ہیں مزدور بیروز گار ہو گئے ہیں جسکا ملک کی معشیت پر بہت برا اثر پڑ رہا ہے نوبت فاقوں تک آ چکی ہے ۔

متعلقہ عنوان :